مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا سے نقل کیاہےکہ تین مرتبہ ہندوستانی ریاست اتر پردیش یوپی کے وزیراعلیٰ رہنے والے ملائم سنگھ یادو آج صبح 82 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ملائم سنگھ یادو کافی دنوں سے بیمار اور 2 اکتوبر سے آئی سی یو میں داخل تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائم سنگھ یادو کو سانس لینے میں دشواری اور یو ٹی آئی انفیکشن کا سامنا تھا۔ ملائم سنگھ یادو نے آج صبح تقریباً 8:15 بجے آخری سانسیں لیں۔ ملائم سنگھ یادو کی عمر 82 برس تھی جبکہ وہ اتر پردیش (یو پی) کے 2003 ،1993 ،1989 میں وزیراعلیٰ رہے۔ ملائم سنگھ کے انتقال پر یوپی حکومت نے 3 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔ملائم سنگھ یادو کی پیدائش 22 نومبر 1939 کو اٹاوہ ضلع کے سیفئی گاوں میں مورتی دیوی اور سگھر سنگھ یادو کے کسان فیملی میں ہوئی۔ وہ اپنے پانچ بھائی بہنوں میں رتن سنگھ یادو سے چھوٹے اور ابھے رام سنگھ یادو، شیو پال یادو، راجپال سنگھ اور کملا دیوی سے بڑے تھے۔ پروفیسر رام گوپال یادو ان کے چچا زاد بھائی ہیں۔ والد سگھر سنگھ انہیں پہلوان بنانا چاہتے تھے۔
ہندوستانی کی سیاسی جماعتوں نے ان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے انتقال سے ہندوستان ایک اچھے سیاستدان سے محروم ہو گيا۔
آپ کا تبصرہ